جنرل نیوز

محبوب نگرمیں ایس آئی او کے زیراہتمام تحریری، تقریری و دیگرمقابلے

محبوب نگر: ايس آئی او کے40 سال مکمل ہونے پر ملک بھر میں مختلف سرگرمیاں انجام دی جارہی ہیں۔ اسی سلسلہ میں تلنگانہ کے بھی مختلف اضلاع اور شہروں میں کانفرنس و دیگر پروگرامس منعقد کیے جارہے ہیں ۔اسی کے پیشِ نظر ایس آئی او محبوب نگر کی جانب سے بتاریخ 2 اکتوبر کو کراؤن گارڈن فنکشن ہال پر طلبہ و طالبات کے لیے تحریری و تقریری اور ڈڑاینگ مقابلے منعقد کیے گئے ۔ ان مقابلوں میں طلباء و طالبات کے ہجوم نے حصہ لیا ۔ان مقابلوں میں کم و بیش 600 طلباء و طالبات نے شرکت کی ۔ اس موقع پر ہم تمام ہی منتظمین بالخصوص ججس محترم جناب قیوم صاحب ، جناب خالد نویدصاحب ، جناب وحید الدین صاحب ، جناب وجاہت علی صاحب اور جناب یحیی خان صاحب کے مشکور ہیں۔ واضح رہے کہ ان تمام مقابلے جات کے انعامات 8 اکتوبر بعد نماز مغرب ایس آئی او کی سٹی کانفرنس میں نوازے جائیں گے، جو کراؤن گارڈن فنکشن ہال میں منعقد ہوگی ۔

متعلقہ خبریں

Back to top button