جنرل نیوز

مولانا آزاد نیشنل اردو یونیورسٹی وائس چانسلر پروفیسر عین الحسن نے ٹی یو ڈبلیو جے ایف کی مجوزہ قومی کانفرنس کا پوسٹر جاری کیا۔  

حیدرآباد 16/ مئ ،2023(پریس نوٹ) اردو صحافیوں کے مسائل اور ان کے حقوق کے لیے جدو جہد کرنے والی تلنگانہ اردو ورکنگ جرنلسٹس فیڈریش( ٹی یو ڈبلیو جے ایف ) کی جانب سے ایک روزہ قومی اردو صحافی کانفرنس 28 مئ بروز اتوار خواجہ منشن فنکشن ہال جیدرآباد میں منعقد کی جاری ہے۔ ٹی یو ڈبلیو جے ایف کا ایک وفد جو حبیب علی الجیلانی کنوینیر کانفرنس’ سید غوث محی الدین جنرل سکریٹری’ ایم اے قادر فیصل’ سید عظمت علی شاہ نائب صدور’ محمد زبیر ٹی یو ڈبلیو جے ایف پر مشتمل تھا نے مولانا آزاد نیشنل اردو یونیورسٹی کے وائس چانسلر پروفیسر عین الحسن سے ملاقات کی ۔

 

اس موقع پر پروفیسر عین الحسن نے مجوزہ قومی کانفرنس کا پوسٹر جاری کیا۔ اس قومی کانفرنس میں نہ صرف ریاست تلنگانہ بلکہ دیگر ریاستوں کے اردو صحافیوں کی بڑی تعداد میں شرکت کریگی۔ ریاست تلنگانہ کے علاوہ دیگر ریاستوں کے پرنٹ’ الٹرانک اور ڈیجیٹل میڈیا وابستہ اردو صحافی کانفرنس میں شرکت کے لیے 25 مئی سے پہلے آن لائن گوگل فارم داخل کرنا ہوگا۔

 

قومی کانفرنس میں شرکت یا پھر رجسٹریشن سے متعلق کسی بھی قسم کی معلومات کے لیے فون نمبرس ,9666306933 9885157378,9985937610 پر ربط کیا جا سکتا ہے۔ https://forms.gle/jumeEcu514V5uGGw9

متعلقہ خبریں

Back to top button