انٹر نیشنل

امریکہ میں ایک شخص کی اندھا دھند فائرنگ سے 10 افراد ہلاک، دیگر کئی افراد زخمی

حیدرآباد _ 22 جنوری ( اردولیکس ڈیسک) امریکہ ایک بار پھر فائرنگ کا واقعہ پیش آیا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق کیلیفورنیا میں چینی نئے سال کے موقع پر منعقدہ ایک پروگرام کے دوران فائرنگ ہوئی۔ بتایا جاتا ہے کہ اس واقعہ میں کم از کم 10 افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔ یہ واقعہ کیلیفورنیا کے مونٹیری پارک میں پیش آیا۔ ہفتہ کی رات پیش آنے والے اس واقعہ سے علاقے میں خوف و ہراس کا ماحول پیدا ہو گیا۔

پولیس نے موقع پر پہنچ کر تفتیش شروع کر دی۔ زخمیوں کو قریبی ہاسپٹل منتقل کر دیا گیا ہے اور ان کا علاج کیا جا رہا ہے۔ فائرنگ مقامی وقت کے مطابق رات 10 بجے کے قریب ہوئی۔ جب یہاں مونٹیری پارک میں چینی نئے  سال کی تقریبات جاری تھیں تو ایک شخص نے اندھا دھند فائرنگ کر دی۔ معلوم ہوا ہے کہ اس دوران کئی لوگ گولی لگنے سے زخمی ہوئے ہیں۔ فائرنگ کی وجہ معلوم نہیں ہوسکی ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button