فائرنگ کے بعد ڈونالڈ ٹرمپ کا پہلا بیان۔ بتائی واقعہ کی تفصیلات

نئی دہلی۔ امریکہ کے سابق صدر ڈونالڈ ٹرمپ نے فائرنگ واقع پر رد عمل ظاہر کیا ہے۔ انہوں نے اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ٹروتھ سوشل نیٹ ورک پر ایک پوسٹ کیا جس میں انہوں نے لکھا کہ ایک گولی ان کے کان کے اوپری حصہ کو چھو کر گزر گئی۔
انہوں نے مزید لکھا کہ مجھے فورا ہی پتہ چل گیا تھا کہ کچھ غلط ہوا ہے میں نے سیٹی کی آواز سنی گولیاں چلیں اور مجھے فوراً محسوس ہوا کہ گولی میری جلد کو چیرتی ہوئی نکل گئی، کافی خون بہہ گیا تو مجھے پتہ چلا کہ یہاں کیا ہوا۔ اس دوران ان کے ترجمان نے بتایا کہ ڈونالڈ ٹرمپ ٹھیک ہیں اور ایک مقامی میڈیکل سینٹر میں ان کا علاج کیا جا رہا ہے۔
امریکی میڈیا سے موصولہ رپورٹ کے مطابق فائرنگ کرنے والا رائفل بردار ریالی کے مقام سے کافی دور تھا اور اس نے کسی اونچے مقام سے گولیاں چلائیں۔واضح رہے کہ امریکی ریاست پنسلوینیا کے شہر بٹلر میں ریپبلکن پارٹی کے صدارتی امیدوار ڈونالڈ ٹرمپ کی ریلی میں فائرنگ اس وقت ہوئی جب وہ تقریر کر رہے تھے۔