جرائم و حادثات
ہاسپٹل انتظامیہ کی مبینہ لاپرواہی سے خاتون کی موت – میت کے ساتھ ہاسپٹل کے سامنے احتجاج ؛ تلنگانہ کے بھوپال پلی میں واقعہ

تلنگانہ کے جئے شنکر بھوپال پلی ضلع مرکز کے ایک ہاسپٹل انتظامیہ کی مبینہ لاپرواہی کی وجہ سے ایک نوجوان خاتون کی موت ہوگئی۔ متوفی کی شناخت 35 سالہ افسانہ کی حیثیت سے ہوئی ہے
خاتون کے گھر والوں کے مطابق بھوپال پلی میں واقع یوودھا ہاسپٹل میں اے این ایم (اسسٹنٹ نرس مڈوائف) کے طور پر کام کرنے والی افسانہ کی طبیعت خراب ہونے پر دو دن سے علاج چل رہا تھا۔
کل رات، افسانہ کی حالت بگڑنے پر ڈاکٹروں نے اسے ورنگل کے ایم جی ایم ہاسپٹل منتقل کردیا ۔ لیکن راستے میں ہی افسانہ کا انتقال ہوگیا۔گھر والوں کا کہنا ہے کہ افسانہ کی موت کل رات ہی ہو گئی تھی، لیکن ہاسپٹل نے انہیں اطلاع نہیں دی۔
گھر والوں نے الزام لگایا ہے کہ ہاسپٹل نے افسانہ کی موت کی خبر کو چھپایا اور اس عمل پر سخت احتجاج کرتے ہوئے افسانہ کی میت کے ساتھ ہاسپٹل کے خلاف مظاہرہ کیا۔

