حج سیزن 2025 کے لئے ایک لاکھ 20 ہزار عازمین کا انتخاب _ تلنگانہ کے 6519 عازمین بھی شامل!

نئی دہلی _ 7 اکتوبر ( اردولیکس ڈیسک) حج کمیٹی آف انڈیا حج سیزن 2025 کے عازمین کا قرعہ اندازی کے ذریعے منتخب کرلیا ہے پیر کو سنٹرل حج کمیٹی کے دفتر میں ہونے والے پہلے قرعہ اندازی (Qurrah) میں منتخب ہونے والے عازمین حج کی کل تعداد 1,20,702 ہے۔ جن میں تلنگانہ کے 6519 عازمین کا انتخاب ہوا ہے
حج کمیٹی نے اگست 2024 میں ان عازمین کے لیے درخواستیں طلب کی تھیں جو 2025 میں حج پر جانا چاہتے ہیں۔ درخواستیں جمع کروانے کی آخری تاریخ 9 ستمبر تھی، جسے 23 ستمبر اور بعد میں 30 ستمبر تک بڑھا دیا گیا۔ 7 اکتوبر کو قرعہ اندازی کا عمل (پہلے قرعہ میں منتخب ہونے والے عازمین اور انتظار فہرست) مکمل کیا گیا، جسے حج کمیٹی آف انڈیا کی ویب سائٹ پر پیش کردیا گیا ہے ۔ جن عازمین نے 2025 میں حج کے لیے درخواست دی تھی وہ حج کمیٹی آف انڈیا کی ویب سائٹ پر ریاست وار فہرست دیکھ سکتے ہیں۔