نیشنل

مدھیہ پردیش اور چھتیس گڑھ میں زلزلے کے جھٹکے

نئی دہلی _ 24 مارچ ( اردولیکس) مدھیہ پردیش اور چھتیس گڑھ میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے ۔ مدھیہ پردیش کے گوالیار میں جمعہ کی صبح 10.31 بجے زلزلے کے جھٹکے محسوس ہوئے ۔ نیشنل سینٹر فار سیسمولوجی (این سی ایس) کے مطابق، ریکٹر اسکیل پر اس کی شدت 4.0 ریکارڈ کی گئی۔ اس سے معلوم ہوا کہ زلزلے کا مرکز گوالیار سے 28 کلومیٹر دور تھا۔ بتایا گیا ہے کہ زلزلے کے جھٹکے زمین کے اندرونی حصے میں 10 کلومیٹر کی گہرائی میں آئے۔ چھتیس گڑھ میں بھی زمین ہل گئی۔

این سی ایس نے کہا کہ زلزلہ امبیکاپور، چھتیس گڑھ میں آیا۔ امبیکاپور  میں یہ انکشاف ہوا کہ زمین چھ سیکنڈ تک ہل گئی۔ جس سے لوگ خوف کے عالم میں اپنے گھروں سے باہر بھاگ گئے۔ حکام نے بتایا کہ زلزلے سے ہونے والے نقصانات کی تفصیلات ابھی تک معلوم نہیں ہیں۔

 

 

واضح رہے کہ منگل کی رات افغانستان کے ہندوکش پہاڑی سلسلے میں 6.6 کی شدت کے ساتھ زبردست زلزلہ آیا۔ اس کے اثرات کی وجہ سے شمالی ہندوستان میں دہلی، جموں و کشمیر، راجستھان، پنجاب، ہریانہ اور اتر پردیش میں زلزلے آئے۔ پاکستان، ترکمانستان، قازقستان، تاجکستان، ازبکستان، چین اور کرغزستان میں بھی زلزلہ آیا۔

متعلقہ خبریں

Back to top button