این آر آئی

مسجد الحرام کی چھت رمضان میں زائرین کے لیے کھول دی جائے گی

ریاض ۔ کے این واصف 

حرم میں ماہ رمضان میں زائرین کی تعداد بے تحاشہ بڑھ جاتی ہے۔ اس لئے سعودی عرب میں رمضان کے دوران مسجد الحرام کی چھت زائرین کے لیے کھولی گئی ہے۔ یہاں نماز کی ادائیگی کے لیے تمام سہولتیں مہیا کی گئی ہیں۔

سرکاری خبررساں ادارے ایس پی اے کے مطابق انتظامیہ کےسربراہ اعلی شیخ ڈاکٹرعبدالرحمن السدیس نے کہا ہے کہ’ مسجد الحرام میں زائرین کےلیے چھت پر تمام ضروری سہولتیں فراہم کردی گئی ہیں۔ کارکنان رمضان کے دوران زائرین کی خدمت کےلیے موجود ہوں گے‘۔انہوں نے کہا کہ ’مسجد الحرام کے تمام متعلقہ ادارے عمرہ زائرین اور نمازیوں کے استقبال کے لیے مکمل تعاون سے کام کررہے ہیں‘۔

ڈاکٹرعبدالرحمن السدیس کا کہنا تھا کہ ’ہر ادارے کی کوشش ہے کہ زائرین کو رمضان کے دوران عبادت میں کسی طرح کی کوئی مشکل پیش نہ آئے اور انہیں مطلوبہ سہولتیں مہیا ہوں‘۔

متعلقہ خبریں

Back to top button