جرائم و حادثات

حیدرآباد میں پولیس انسپکٹر رشوت لیتے ہوئے گرفتار

حیدرآباد: تلنگانہ اینٹی کرپشن بیورو (اے سی بی) کے عہدیداروں نے ٹولی چوکی پولیس اسٹیشن کے انسپکٹر ایل رمیش نائک کو مبینہ طور پر 20 ہزار روپے رشوت طلب کرنے اور قبول کرنے کے الزام میں رنگے ہاتھوں پکڑ لیا۔

 

ان پر ایک ہوٹل مالک سے رات ایک بجے کے بعد ہوٹل کھلا رکھنے کی اجازت دینے کے عوض ماہانہ 50 ہزار روپے رشوت طلب کرنے کا الزام ہے۔ اے سی بی حکام نے ان کے دفتر کے کیبن کی تلاشی کے دوران 1 لاکھ 30 ہزار روپے کی غیر محسوب نقد رقم بھی ضبط کی۔

 

اطلاعات کے مطابق شکایت کنندہ اے سی بی حکام سے رجوع ہوا ۔ اس سلسلے میں اے سی بی عہدیداروں نے کارروائی کرتے ہوئے انسپکٹر کو اپنے جال میں پھانس لیا۔

متعلقہ خبریں

Back to top button