نکاح کو آسان کرو اور اصراف سے بچو کے زیر عنوان محبوب نگر میں اتوار کو جلسہ

محبوب نگر۔امیر مقامی جماعت اسلامی ہند، محبوبنگر جناب عبدالعزیز کی پریس نوٹ کے بموجب، شادیوں میں بے جااصراف کی وجہ سے معاشی اعتبار سے کمزور لوگوں کیلئے شادیاں ایک بوجھ بن گئی ہیں ، جس سے ملت میں قرض کی کثرت ، مانگ کر شادیاں کرنے کا رواج اور اس معیار پر نکاح کی استطاعت نہ رکھنے کی وجہ سے
شادیوں میں تاخیر، نتیجتاً جوان لڑکیوں میں بڑھتا ارتداد جبکہ نبی کریم صلی اللہ علیہ سلم کا ارشاد مبارک ہے کہ ان أعظم النكاح بركة أيسر من مؤونة ( زياده با برکت والا نکاح وہ ہے جس میں خرچ کم اور ہلکا ہو ) امت کو ان مسائل سے نکالنے کیلئے حسب استطاعت ہمارا کیا حصہ ہو سکتا ہے؟
اسی کے تحت جماعت اسلامی ہند محبوب نگر ایک *جسلہ عام* کاانعقاد کررہی ہے۔ بعنوان : نکاح کو آسان کرو اور اصراف سے بچو*بتاریخ : 14 جولائی 2024، بروز اتوار بعد نماز مغرب بمقام: الماس فنکشن ہال نزد منی ٹینک بنڈ، رامیا باؤلی محبوب نگر میں بعد نماز مغرب* یہ جلسہ منعقد ہوگا۔
زیر صدارت
جناب محترم مولانا ولی اللہ سعیدی صاحب فلاحی حفظہ اللہ نائب امیر جماعت اسلامی ہند۔ *مہمان مقررین* :جناب محمد خواجہ صاحب حفظ الله ناظم ضلع جماعت اسلامی محبوب نگر و و نپرتی،جناب مولانا ناصر مظاہری صاحب حفظہ اللہ صدر جمعیۃ العلماء ہند، محبوب نگر،جناب مولانا سید فیض الدین نقشبندی صاحب حفظ الله نائب قاضی و ناظم دار الافتاء و دارالقضاء محبوب نگر،جناب مولانا سمیر جامعی صاحب حفظ الله نائب امیر ضلعی جمعیت اہل حدیث،
عوام الناس سے اس سلگتے ہوۓ موضوع پر منعقد جلسہ عام میں کثیر تعداد میں شرکت کی گزارش ہے۔ جلسہ میں خواتین کیلیے پردہ کا نظم رہیگا۔جلسہ گاہ ہی میں نماز عشاء ادا کی جائے گی، ان شاء اللہ.