نیشنل

نامور شاعر منوررانا ہاسپٹل میں شریک، وینٹی لیٹر پر رکھے جانے کی اطلاع۔ بیٹی نے کی دعاوں کی اپیل

نئی دہلی: مشہورو معروف شاعر منور رانا کی طبیعت اچانک خراب ہو گئی ہے جسکے بعد انھیں ریاست اترپردیش لکھنؤ کے اپولو ہاسپٹل میں شریک کروایا گیا ہے۔ معلوم ہوا ہے کہ وہ آئی سی یو میں زیر علاج ہیں اورانھیں وینٹی لیٹررکھا گیا ہے۔ اس بات کی اطلاع ان کی دختر سمیہ رانا نے دی ہے۔ منور رانا کی دخترنے ویڈیو پیغام کے ذریعہ والد کی خربی صحت کی اطلاع دی۔ انہوں نے کہا کہ ان کے والد کی طبیعت کافی دنوں سے خراب ہے لیکن اب حالت زیادہ بگڑنے پر انہیں ہاسپٹل میں شریک کرایا گیا ہے۔ انھوں نے عوام سے ان کے والد کی عاجلانہ صحت یابی کیلئے دعاوں کی خواہش کی ہے۔ ذرائع کے مطابق ڈاکٹروں نے آئندہ 72 گھنٹوں کو انتہائی اہم قرار دیا ہے اورمسلسل ان کی صحت پر نظر رکھے ہوے ہیں۔

متعلقہ خبریں

Back to top button