نیشنل

شاہ رخ خان نے کینسر سے متاثرہ خاتون کو کیا ویڈیو کال ، صحت یابی کیلئے مانگی دعا، مالی مدد کا وعدہ کیا

ممبئی: بالی ووڈ بادشاہ شاہ رخ خان نے اپنے خاص انداز سے سب کا دل جیت لیا۔ کینسر سے متاثرہ ایک خاص مداح نے جب شاہ رخ سے ملاقات اپنی آخری خواہش بتائی تو بس پھر کیا تھا اپنے مداح کی خواہش پوری کرنے کے لیے شاہ رخ نے ویڈیو کال کرکے انہیں سرپرائز دے دیا۔ اس دوران شاہ رخ نے نہ صرف اپنے مداح سے ملنے کا وعدہ کیا بلکہ ان کے علاج میں مدد کا بھی تیقن دیا۔

شیوانی چکرورتی نامی 60 سالہ مریضہ گزشتہ کئی سال سے کینسر سے لڑ رہی ہیں۔ وہ زندگی میں کم از کم ایک بار کنگ خان سے ملنا چاہتی تھیں، حیران کن طور پر سپر اسٹار نے شیوانی کی آخری خواہش پوری کرنے میں کوئی وقت نہیں لیا۔ شیوانی کی خواہش جان کر کنگ خان نے اپنے مصروف شیڈول کے باوجود اسے فون کیا۔ یہ تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہیں۔ ایس آر کے کے ایک فین پیج نے یہ تصاویر سوشل میڈیا پر شیئر کی ہیں۔

انڈیا ٹوڈے کی خبر کے مطابق شاہ رخ  کے نے اپنے مداح سے 40 منٹ تک بات کی۔ اس دوران اداکار نے ان کا بنایا ہوا مچھلی کا سالن کھانے کا وعدہ بھی کیا۔ شیوانی کی بیٹی پریا نے بتایا کہ شاہ رخ نے ان کی والدہ کی جلد صحت یابی کی خواہش کی اور کہا کہ وہ ان کے کولکتہ کے گھر پر مچھلی کا سالن کھانے آئیں گے لیکن ایک شرط پر کہ اس میں کانٹے نہیں ہوں گی۔ اس دوران ایس آر کے نے شیوانی کی صحت کے لئے دعا بھی کی۔

متعلقہ خبریں

Back to top button