تلنگانہ

چھوٹے بھائی سبحان اللہ تو بڑے بھائی ماشااللہ۔ چیف منسٹرتلنگانہ کی مودی اورراہل پرتنقید

حیدرآباد: چیف منسٹرتلنگانہ چندرشیکھرراو نے وزیراعظم نریندرمودی اورکانگریس قائد راہل گاندھی کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا چھوٹے بھائی سبحان اللہ تو بڑے بھائی ماشااللہ ہیں۔ چیف منسٹرنے اسمبلی میں بجٹ پر مباحث کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ دونوں جماعتیں بی جے پی اور کانگریس ایوان میں وقت ضائع کررہی ہیں، اڈانی اورکئی اہم مسائل پر مباحث نہیں ہورہے ہیں۔ اہم موضوعات پر بحث نہیں ہورہی غیرضروری معاملات پر بات کی جارہی ہے۔ ایک دوسرے کی حکومت کو گرانے کی بات کی جارہی ہے الزامات و جوابات کا سلسلہ جاری ہے لیکن ملک کی معیشت پربات نہیں ہورہی ہے۔ انھوں نے افسوس کا اظہارکرتے ہوئے کہا کہ جب الیکشن ہوتے ہیں تو لیڈر اور پارٹیاں جیت جاتی ہیں لیکن عوام ہار جاتے ہیں یہ اس ملک کی بدقسمتی ہے۔ کے سی آرنے کہا کہ نریندر مودی سال 2014 کیوں جیتے؟ کیونکہ کانگریس بے اثر ہو چکی ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button