نیشنل

6سال بعد شرجیل امام کو 7 دن کی عبوری ضمانت – تہاڑ جیل سے رہا

نئی دہلی: 2020 کے شمال مشرقی دہلی فسادات کی مبینہ بڑی سازش سے متعلق کیس میں زیرِ حراست شرجیل امام کو دہلی کی ایک عدالت سے سات روز کی عبوری ضمانت ملنے کے بعد اتوار کو تہاڑ جیل سے رہا کر دیا گیا۔ عبوری ضمانت 4 اکتوبر سے 10 اکتوبر 2026 تک مؤثر رہے گی۔

 

کڑکڑڈوما عدالت نے شرجیل امام کو دہلی اور بہار میں ہونے والی اپنے دو کزنز کی شادیوں میں شرکت کے لیے عارضی راحت دی ہے۔ عدالت نے انہیں ضمانت کی مدت ختم ہونے پر 10 اکتوبر کی شام جیل حکام کے سامنے خودسپردگی کی ہدایت دی ہے۔

 

شرجیل امام پر شمال مشرقی دہلی میں فروری 2020 کے تشدد سے متعلق کیس میں غیر قانونی سرگرمیاں (روک تھام) ایکٹ (یو اے پی اے) سمیت دیگر دفعات کے تحت مقدمہ چل رہا ہے۔ انہیں جنوری 2020 میں گرفتار کیا گیا تھا اور مقدمے کی کارروائی کے دوران وہ مسلسل زیرِ حراست رہے ہیں۔

 

یہ عبوری ضمانت دہلی ہائی کورٹ کی جانب سے 30 ستمبر کو اسی کیس میں شرجیل امام کی مستقل ضمانت کی درخواست مسترد کیے جانے کے چند روز بعد ملی ہے۔ عدالت نے شریک ملزم عمر خالد کی مستقل ضمانت کی درخواست بھی مسترد کر دی تھی۔

Oplus_131072

متعلقہ خبریں

Back to top button