تلنگانہ

تلنگانہ میں آج اور کل جائیداد کی رجسٹریشن خدمات بند

حیدرآباد: تلنگانہ بھر میں زمین، مکانات اور دیگر غیر منقولہ جائیداد خریدنے والوں کے لیے اہم اطلاع ہے۔ ریاست میں آج اور کل ہر قسم کی جائیداد کی رجسٹریشن خدمات مکمل طور پر بند رہیں۔

 

حکام کے مطابق اسٹامپس اینڈ رجسٹریشن محکمہ کے مرکزی کمپیوٹر سرورس کی اپگریڈیشن اور نئے تکنیکی نظام کی تنصیب کا عمل جاری ہے جس کے باعث آن لائن رجسٹریشن خدمات اور سلاٹ بکنگ عارضی طور پر بند کر دی گئی ہیں۔ محکمہ نے امید ظاہر کی ہے کہ جمعرات کی شام تک تمام تکنیکی کام مکمل ہو جائیں گے

 

جس کے بعد خدمات دوبارہ بحال کر دی جائیں گی۔گزشتہ ایک ہفتے سے سرور کی تکنیکی خرابیوں کے باعث ریاست بھر میں رجسٹریشن کا عمل شدید متاثر ہوا ہے۔ گزشتہ سات دنوں کے دوران تین دن تک رجسٹریشن خدمات مکمل طور پر بند رہیں جبکہ پیر کی دوپہر سے سرور مکمل طور پر ڈاؤن ہونے کے باعث خرید و فروخت سے متعلق تمام رجسٹریشن درخواستیں زیر التوا ہو گئی ہیں۔

 

اس صورتحال کے باعث دور دراز علاقوں سے رجسٹریشن کے لیے آنے والے شہریوں اور دستاویز نویسوں (ڈاکیومنٹ رائٹرس) کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ دوسری جانب رجسٹریشن نہ ہونے کی وجہ سے حکومت کو بھی روزانہ کروڑوں روپے کی آمدنی کا نقصان اٹھانا پڑ رہا ہے۔

 

رجسٹریشن محکمہ کے حکام کا کہنا ہے کہ یہ جدید کاری مستقبل میں آن لائن خدمات کو زیادہ تیز، محفوظ اور بلا تعطل بنانے کے لیے کی جا رہی ہے۔ انہوں نے شہریوں کو یقین دلایا کہ جمعرات کی شام تک کام مکمل ہونے کے بعد جمعہ کی صبح سے رجسٹریشن خدمات معمول کے

 

مطابق دوبارہ شروع کر دی جائیں گی جبکہ زیر التوا درخواستوں کو بھی ترجیحی بنیادوں پر نمٹایا جائے گا۔

متعلقہ خبریں

Back to top button