نیشنل

ہندوستانی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان سورو گنگولی کا خاندان حادثہ میں کرشماتی طور پر محفوظ

نئی دہلی: ریاست مدھیہ پردیش کے پوری کے سمندر میں واٹر اسپورٹس کا لطف اٹھاتے ہوئے ہندوستانی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان سورو گنگولی کے بڑے بھائی کرکٹ ایسوسی ایشن آف بنگال کے صدر سنہاشیش گنگولی اور ان کی بیوی

 

ارپیتا کی اسپیڈ بوٹ الٹ گئی خوش قسمتی سے وہ دونوں بال بال بچ گئے۔ یہ واقعہ ہفتہ کی شام ‘لائٹ ہاؤس’ کے قریب پیش آیا جب جوڑا سپیڈ بوٹ کی سواری سے لطف اندوز ہو رہا تھا۔

 

گنگولی کی بھابھی ارپیتا نے بتایا کہ ان کی بوٹ ایک بڑی لہر  سے الٹ گئی اور وہ اور ان کے شوہر سمیت تمام مسافر سمندر میں گر پڑے۔ انہوں نے کہا "خوش قسمتی سے لائف گارڈ کے فوری کارروائی کرنے سے ہماری جان بچ

 

گئی۔” واقعہ کے گواہ مقامی لوگوں نے بتایا کہ اسپیڈ بوٹ ایک بڑی لہر کے جھٹکے سے توازن کھو بیٹھی اور سمندر میں الٹ گئی۔ارپیتا نے اس حادثے کا الزام ایڈونچر اسپورٹس کے منتظمین کی "لالچ” پر لگایا۔ انہوں نے کہا کہ بوٹ غیر مستحکم تھی دس مسافروں کے لیے ڈیزائن کی گئی تھی لیکن اس پر صرف چار مسافر سوار تھے

 

جس کی وجہ سے یہ غیر متوازن ہو گئی اور تیز لہروں کا مقابلہ نہیں کر سکی۔ارپیتا نے کہا، "ہلکے وزن کی وجہ سے بوٹ کا توازن خراب ہو گیا اور یہ بڑی لہر کا مقابلہ نہیں کر سکی۔

متعلقہ خبریں

Back to top button