اب گرمی سے ملے گی راحت۔مانسون کیرالہ کے ساحل سے ٹکرا گیا

نئی دہلی۔ جھلسا دینے والی گرمی کے درمیان مانسون کا انتظار کرنے والے عوام کے لیے راحت کی خبر ہے، مانسون نے کیرالہ میں دستک دے دی ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق اس مرتبہ مانسون مقررہ وقت سے ایک دن پہلے کیرالہ کے ساحل سے ٹکرا گیا۔
کیرالہ میں عام طور پر مانسون یکم جن کو داخل ہوتا ہے حالانکہ محکمہ موسمیات نے اس مرتبہ ایک دن قبل یعنی 31 مئی کو مانسون کے کیرالہ میں داخل ہونے کی پیش قیاسی کی تھی لیکن مانسون مقررہ وقت سے ایک دن قبل یعنی 30 مئی کو ہی کیرالہ میں داخل ہو گیا۔امکان ہے کہ اندرون تین یا چار یوم تلنگانہ میں بھی مانسون سرگرم ہو جائے گا۔واضح رہے کہ مانسون کی آمد سے قبل ملک کی کئی ریاستوں میں گرمی کی شدید لہر دیکھی جارہی ہے۔ قومی دارلحکومت دہلی میں چہارشنبہ کو گرمی نے تمام ریکارڈس توڑ دئیے تھے
اور تاریخ میں پہلی باراعظم ترین درجہ حرارت 52 ڈگری سیلسیس سے تجاوز کر گیا تھا۔ محکمہ موسمیات کے مطابق دہلی کے علاقہ منگیش پور میں دوپہر ڈھائی بجے اعظم ترین درجہ حرارت 52.3 ڈگری سلسیس ریکارڈ ہوا۔ محکمہ موسمیات کے مطابق شمال مغربی اور وسطی ہندوستان میں شدید گرمی کی لہرکے آج سے بتدریج کم ہونے کا امکان ہے۔