تلنگانہ

تلنگانہ حلقہ اسمبلی بوتھ کے رکن اسمبلی کے خلاف دھوکہ دہی کا مقدمہ درج

عادل آباد: عادل آباد ون ٹاؤن پولیس نے بوتھ کے ایم ایل اے راٹھوڈ باپو راؤ کے خلاف ایک ہی زمین کو دو لوگوں کو فروخت کرنے کے الزام میں مقدمہ درج کیا ہے۔

 

تفصیلات کے مطابق سال 2012 میں ایم ایل اے نے عادل آباد کے قریب دو گنٹہ زمین فروخت کی تھی۔ یہ اراضی آدتیہ کھانڈیکر نامی ایک شخص نے خریدا تھا بعد ازاں وہی پلاٹ ایک بار پھر سنتوش نامی شخص نے 2019 میں خریدا۔ پہلے خریدار آدتیہ کھانڈیکرعدالت سے رجوع ہوئے

 

عدالت کے حکم کے مطابق ایم ایل اے راٹھوڈ باپو راؤ کے ساتھ سدرشن نامی شخص کے خلاف سیکشن 420 421 409,426 کے تحت مقدمہ درج کیا گیا ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button