تلنگانہ

تلنگانہ کے کئی اضلاع میں آج بارش کی پیش قیاسی۔ بعض اضلاع کیلئے ایلو الرٹ جاری

حیدرآباد: محکمہ موسمیات نے کہا ہے کہ آج یعنی منگل کو تلنگانہ کے کئی اضلاع میں بارش ہونے کا امکان ہے۔ منگل سے چہارشنبہ کی صبح تک عادل آباد، آصف آباد، منچیریال، نرمل، نظام آباد، جگتیال، سرسلہ، کریم نگر، پیدا پلی، جے شنکر بھوپال پلی اور ملوگو اضلاع میں گرج چمک کے ساتھ بارش کے امکانات ہیں۔ اس سلسلے میں ایلو الرٹ جاری کر دیا گیا ہے۔ منگل کی صبح تک عادل آباد، آصف آباد، نرمل، منچیریال، جے شنکر بھوپال پلی، ملوگو، میدک، وقاراباد اور رنگاریڈی اضلاع میں زبردست بارش ریکارڈ کی گئی جبکہ ریاست کے کئی اضلاع سے بھی بارش کی اطلاعات ہیں۔

متعلقہ خبریں

Back to top button