تلنگانہ
حیدرآباد میں عجیب موسم کہیں بارش کہیں گرمی

File photo
حیدرآباد ۔ شہر کے کئی علاقوں میں ہفتہ کی دوپہر شدید بارش ہوئی۔ بورا بنڈہ، امیرپیٹ، بنجارہ ہلز، مہدی پٹنم اور دیگر علاقوں میں ہونے والی بارش کی وجہ سے سڑکوں پر پانی جمع ہوگیا۔
بارش میں گاڑی سوار بھیگ گئے۔ موٹر سائیکل سوار افراد بارش سے محفوظ رہنے جگہ جگہ فلائی اوورس کے نیچے کھڑے دیکھے گئے۔ بنجارہ ہلز اور جوبلی ہلز میں گاڑیاں سست رفتاری سے چلتی رہیں۔
جہاں ایک طرف شہر کے کئی علاقوں میں بارش ہوئی وہیں بیشتر علاقوں خاص طور پر پرانے شہر میں صبح سے ہی شدید گرمی کی لہر دیکھی جارہی ہے۔ گرمی اور تیز دھوپ کی وجہہ سے شہری پریشان دیکھے گئیے البتہ شام کے وقت ٹھنڈے ہواوں کے چلنے سے کچھ حد تک گرمی سے راحت حاصل ہوئی۔