تلنگانہ
ووٹ برائے نوٹ کیس میں ریونت ریڈی کو ملی راحت

نئی دہلی: ووٹ برائے نوٹ کیس میں تلنگانہ کے چیف منسٹر ریونت ریڈی کو راحت حاصل ہوئی ہے۔ سپریم کورٹ نے اس کیس کو دوسری عدالت کو منتقل کرنے سے انکار کر دیا ہے، بی آر ایس کے رکن اسمبلی جگدیش ریڈی کی جانب سے داخل کی گئی
درخواست پر عدالت عظمیٰ میں سماعت ہوئی، انہوں نے خواہش کی تھی کہ اس کیس کی تحقیقات دوسرے کورٹ کو منتقل کی جائے عدالت نے اس درخواست کو مسترد کر دیا۔سپریم کورٹ نے ایک ریٹائرڈ جج کے ذریعہ کیس کی تحقیقات کی نگرانی کرنے سے بھی انکار کردیا۔
عدالت نے کہا کہ اگر مستقبل میں چیف منسٹر کی مداخلت کا کوئی ثبوت ہے تو وہ عدالت جا سکتے ہیں۔