تلنگانہ

پیغمبر اسلام کے بارے میں متنازعہ بیان دینے کے  مقدمہ میں بی جے پی ایم ایل اے ملعون راجہ سنگھ بری

حیدرآباد ۔  حیدراباد میں عوامی نمایندوں کی سماعت کرنے والی ایک عدالت نے پیغمبر اسلام کے بارے میں متنازع بیان دینے کے  مقدمے میں گوشہ محل سے بی جے پی رکن اسمبلی ملعون ٹی راجہ سنگھ کو  تمام الزامات سے بری کر دیا۔

 

عدالت نے دونوں فریقوں کے دلائل اور شواہد کا جائزہ لینے کے بعد قرار دیا کہ راجہ سنگھ کے خلاف عائد الزامات ثابت نہیں ہو سکے جس کے بعد اسے بے قصور قرار دیتے ہوئے فیصلہ سنایا گیا۔

 

واضح رہے کہ 22 اگست 2022 میں اسٹینڈ اپ کامیڈین منور فاروقی کے حیدرآباد شو کی مخالفت کرتے ہوئے ٹی راجہ سنگھ نے یوٹیوب پر شان رسالت صلی اللہ علیہ وسلم پر ایک ویڈیو جاری کی تھی جس پر ملک بھر میں شدید تنازعہ کھڑا ہوگیا تھا۔ اس کے بعد اس کے خلاف مذہبی منافرت پھیلانے کے الزام میں منگل ہاٹ پولیس اسٹیشن میں تعزیراتِ ہند کی دفعات 153A، 295A، 504، 505(2) اور 506 کے تحت مقدمہ درج کیا گیا تھا۔

 

23 اگست 2022 کو پولیس نے اسے گرفتار کیا تاہم عدالت نے گرفتاری کے طریقہ کار میں خامیوں کی نشاندہی کرتے ہوئے ریمانڈ مسترد کر دیا اور فوری رہائی کا حکم دیا تھا۔ بعد ازاں شہر میں احتجاجی مظاہروں کے پیش نظر 25 اگست 2022 کو اس کے خلاف پی ڈی ایکٹ نافذ کیا گیا جس کے تحت وہ 77 دن تک جیل میں رہ چکا ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button