نیشنل
رویندر جڈیجہ نے بھی ٹی 20 کو الوداع کہہ دیا

نئی دہلی ۔ آل راؤنڈر رویندر جڈیجہ نے بھی بین الاقوامی ٹی ٹونٹی کرکٹ کو الوداع کہہ دیا ہے۔ ٹی ٹونٹی 2024 ورلڈ کپ میں وہ شامل تھے، ٹیم انڈیا نے اس میچ میں شاندار کامیابی حاصل کی۔ جڈیجہ نے ابھی تک 74 ٹی 20 میچوں میں کھیلتے ہوئے 515 رن بنا چکے ہیں۔
انہوں نے 10 فروری سال 2009 کو ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل کرکٹ میں قدم رکھا تھا اور اپنا پہلا میچ سری لنکا کے خلاف کولمبو میں کھیلا تھا۔ واضح رہے کہ جہاں ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ جیتنے کے بعد ملک بھر میں جہاں خوشی کا اظہار کیا جا رہا ہے وہیں بعض اہم کھلاڑیوں نے ٹی ٹونٹی سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کیا ہے۔ ورلڈ کپ فتح کرنے کے بعد کپتان روہیت شرما اور ویراٹ کولی نے کل ہی ٹی ٹونٹی کو الوداع کہنے کا اعلان کیا تھا
اب اس فہرست میں ایک اور مایا ناز کھلاڑی رویندر جڈیجہ بھی شامل ہو گئے ہیں۔