تلنگانہ

گلزار حوض واقعہ،شارٹ سرکٹ آگ لگنے کی وجہ۔ تلنگانہ کے وزیر کا بیان 

حیدرآباد۔ حیدرآباد کے پُرانے شہر کے علاقہ گلزار حوض میں آگ لگنے کے مقام کا تلنگانہ کے وزیر ٹرانسپورٹ پونم پربھاکر نے دورہ کیا۔انہوں نے اس موقع پر میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے اس واقعہ کی تفصیلات حاصل کی ہے۔

 

وزیر موصوف نے کہاکہ شارٹ سرکٹ آگ لگنے کی وجہ ہے۔صبح یہ واقعہ پیش آیا اور6بجکر16منٹ کو فائربریگیڈکو اس بات کی اطلاع دی گئی جس کے ساتھ ہی چند منٹوں میں فائربریگیڈ پہنچ گئے اور آگ بجھانے کا کام شروع کردیا گیا۔انہوں نے کہاکہ عمارت میں پھنسے 17افراد کو ہاسپٹل منتقل کیا گیا تھا۔انہوں نے کہاکہ اس واقعہ کے سلسلہ میں چیف منسٹر سے بات کی گئی اور تفصیلات سے واقف کروایا گیا۔

 

انہوں نے کہاکہ محکمہ صحت کے پرنسپال سکریٹری کو زخمیوں کے بہتر علاج کو یقینی بنانے کی ہدایت دی گئی ہے۔انہوں نے کہاکہ اس واقعہ کی جانچ کی جارہی ہے اور کسی بھی سازش کا پہلونظرنہیں آتا۔

متعلقہ خبریں

Back to top button