جنرل نیوز

عیدالاضحی کے موقع پر صفائی کا خاص خیال رکھنے اور ممنوعہ جانوروں کی قربانی سے گریز کی تلقین

جمعیۃ الحفاظ کریم نگر کے ماہانہ اجلاس سے حافظ احمد منقبت شاہ خان و دیگر کا خطاب

عیدالاضحی کے موقع پر صفائی کا خاص خیال رکھنے اور ممنوعہ جانوروں کی قربانی سے گریز کرنے کی تقلین

 

جمعیۃ الحفاظ کریم نگر کے ماہانہ اجلاس سے حافظ احمد منقبت شاہ خان و دیگر کا خطاب

 

جمعیۃ الحفاظ کریم نگر کا ماہانہ اجلاس 31 مئی بروز ہفتہ صبح 10 بجے جمعیۃ الحفاظ کے دفتر پر حافظ احمدمنقبت شاه خان صدر قاضی و صدر جمعیۃ الحفاظ کی صدارت میں منعقد ہوا،ابتداء میں خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر عبدالقدوس صاحب دارالخیر سوسائٹی نے کہا کہ عیدالاضحی کے موقع پر عید ملاپ تقریب کے نام سے گاؤں دیہات میں پروگرام منعقد کئے جائیں اور برادران وطن کو مدعو کرکے ان سے خیر سگالی ملاقات کی جائے

 

۔حافظ سید رضوان فلاحی سکریٹری جمعیۃ الحفاظ نے کہا کہ دیہاتوں میں خواتین کے اجتماعات منعقد کئے جائیں تاکہ بے دینی کا خاتمہ ہو اور بے راہ روی دور ہو۔مفتی محمد شاداب تقی قاسمی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ماہ ذوالحجہ اسلامی کیلنڈر کا آخری مہینہ ہے، یہ مہینہ اور خصوصا اس کا پہلا عشرہ انتہائی اہمیت کا حامل عشرہ ہے ن

 

یز ذوالحجہ کا مہینہ اشہر حرم میں سے ایک قابل احترام مہینہ ہے۔حافظ احمد منقبت شاہ خان صدر قاضی وصدر جمعیۃ الحفاظ نے کہا کہ عیدالاضحی کے موقع سے صفائی کا بطورخاص خیال رکھنے کی بھی تلقین کرتے ہوئے کہا کہ چونکہ وقفہ وقفہ سے بارش کا سلسلہ جاری ہے،ایسے حالات میں صفائی کا خیال رکھنے پر بطورخاص توجہ ضروری ہے،ہماری شریعت میں صفائی ستھرائی کو بہت اہمیت دی گئی ہے اور پاکی کو آدھا ایمان کہا گیا ہے

 

لہذا صفائی کا خاص خیال رکھیں اور قاضی صاحب نے مسلمانوں سے اپیل کی ہے کہ ملک کے حالات اور مذہبی تعلیم کی روشنی میں قربانی کریں،قربانی کے لیے اگر اجازت کی ضرورت ہو تو وہ حاصل کی جائے،پولیس کے ساتھ مکمل تعاون کریں،سرکاری گائڈ لائن کی پابندی کی جائے،قربانی کی تصاویر اور ویڈیو نہ بنائی جائیں ،نہ ہی اس قسم کا کوئی مواد سوشل میڈیا پر شئیر کیا جائے۔

 

حافظ محمد وسیم الدین معتمد جمعیۃ الحفاظ نے اجلاس کی کاروائی چلائی۔اس موقع پر حافظ ضیاءاللہ خان نائب صدر جمعیۃ الحفاظ،حافظ محمد معظم حسین فیضی خازن جمعیۃ الحفاظ،حافظ صادق علی احمد سکریٹری،حافظ فریدالدین امجد موجود تھے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button