تلنگانہ

متحدہ ضلع عادل آباد میں شدید گرمی اور لو، ریڈ الرٹ جاری

عادل آباد: ریاست تلنگانہ کا متحدہ ضلع عادل آباد شدید گرمی کی کی زد میں ہے جس کی وجہہ سے لوگوں کو سخت مشکلات کا سامنا ہے۔ اعظم ترین درجہ حرارت 45 ڈگری سینٹی گریڈ سے تجاوز کر چکا ہے جس کے پیش نظر محکمہ

 

موسمیات نے متحدہ ضلع عادل آباد کیلئے ریڈ الرٹ جاری کردیا ہے۔ عادل آباد، نرمل، منچریال اور آصف آباد میں دن کے اوقات میں بازار اور سڑکیں خالی خالی نظر آرہے ہیں۔ عوام کو سختی سے ہدایت دی گئی ہے کہ وہ ضرورت کے بغیر

 

گھروں سے باہر نہ نکلیں۔محکمہ موسمیات کے مطابق شمالی علاقوں سے چلنے والی گرم ہوائیں عادل آباد، منچریال اور آصف آباد کے علاقوں پر سب سے زیادہ اثر ڈال رہی ہیں جس کے باعث گرمی کی شدت ناقابل برداشت حد تک بڑھ گئی ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button