تلنگانہ

حیدرآباد میں گرمی کی شدت میں اضافہ

حیدرآباد ۔ گریٹر حیدرآباد میں درجۂ حرارت معمول سے تجاوز کر رہا ہے۔ حکام نے بتایا کہ چہارشنبہ کی صبح سے رات تک شہر میں زیادہ سے زیادہ درجۂ حرارت 34.2 ڈگری سیلسیس

 

اور کم سے کم درجۂ حرارت 22.6 ڈگری سیلسیس ریکارڈ کیا گیا جبکہ ہوا میں نمی کی شرح 57 فیصد رہی۔ حیدرآباد کے علاوہ تلنگانہ کے دیگر اضلاع کی بھی یہی صورتحال ہے۔

 

محکمہ موسمیات نے پہلے ہی اتوار سے 2 اکتوبر تک ریاست میں موسم خشک رہنے اور گرمی کی شدت میں اضافہ ہونے کا امکان ظاہر کیا تھا۔محکمہ موسمیات کے عہدیداروں نے ہفتہ کو بتایا تھا کہ ریاست کے بیشتر علاقوں میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 34 سے

 

36 ڈگری سیلسیس کے درمیان رہنے کا امکان ہے جس کے نتیجے میں گرمی میں اضافہ ہوگا۔

Shadi
Shadi

متعلقہ خبریں

Back to top button