تلنگانہ

حیدرآباد میں مقیم دوسرے ریاستوں کے افراد کو اہم اطلاع – ڈرائیونگ لائسنس میں پتہ اپ ڈیٹ نہ کرایا تو ہوگی مشکل

حیدراباد – آر ٹی اے حکام نے دیگر ریاستوں سے تعلق رکھنے والے گاڑی سواروں کو ہدایت دی ہے کہ وہ اپنے ڈرائیونگ لائسنس پر موجودہ رہائشی پتہ لازماً درج کروائیں۔ ملازمت، کاروبار اور روزگار کے سلسلے میں لاکھوں افراد حیدرآباد شہر میں مقیم ہیں، تاہم کئی افراد نے لائسنس میں اپنا موجودہ پتہ اپ ڈیٹ نہیں کروایا ہے۔ اس صورتحال کے پیش نظر حکام نے خصوصی مہم شروع کی ہے۔

 

آر ٹی او دفاتر کے تحت یہ خصوصی مہم چلائی جارہی ہے اور ڈرائیونگ لائسنس کی جانچ کی جارہی ہے۔ حکام نے خبردار کیا کہ اگر لائسنس پر موجودہ پتہ درج نہ ہو تو لائسنس کی تجدید کے وقت گاڑی سواروں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ پتہ آن لائن بھی تبدیل کیا جاسکتا ہے۔

 

مرکزی حکومت کے وَہان (VAHAN) پورٹل پر درخواست گزار کو درست پتے کا ثبوت جمع کروانا ہوگا۔ اس کے لیے parivahan.gov.in پر جاکر مطلوبہ تفصیلات درج کرنے کے بعد موجودہ رہائشی پتہ داخل کرنا ہوگا۔ اس کے بعد سلاٹ بک کرکے دستاویزات کی تصدیق کے لیے آر ٹی او دفتر جانا ہوگا۔ حکام کے مطابق کارروائی مکمل ہونے کے بعد 2 سے 3 دن میں اپ ڈیٹ شدہ ڈرائیونگ لائسنس درخواست گزار کے گھر کے پتے پر پہنچ جائے گا۔

متعلقہ خبریں

Back to top button