تلنگانہ

محکمہ اقلیتی بہبود تلنگانہ کی مختلف اسکیموں کے تحت 800 مستحقین میں چیکس، موپیڈ گاڑیاں اور سلائی مشینیں تقسیم

حیدرآباد، 8 اکتوبر (پریس نوٹ ): محکمہ اقلیتی بہبود، حکومت تلنگانہ کی جانب سے جمعرات کو بھارتیہ ودیا بھون آڈیٹوریم، حیدرآباد میں مختلف فلاحی اسکیموں کے تحت تقریب منعقد کی گئی، جس میں تقریباً 800 مستحقین میں چیکس، موپیڈز، سلائی مشینیں اور تربیت و روزگار کے سرٹیفکیٹس تقسیم کئے گئے۔

 

تقریب میں وزیر اقلیتی بہبود محمد اظہرالدین، تلنگانہ حکومت کے ایس سی، ایس ٹی، بی سی و اقلیتی امور کے مشیر محمد علی شبیر، وقف بورڈ کے چیئرمین سید عظمت اللہ حسینی، حج کمیٹی کے چیئرمین سید غلام افضل بیابانی (خسرو پاشا)، اردو اکیڈمی کے چیئرمین طاہر بن حمدان، تلنگانہ مائنارٹیز فنانس کارپوریشن کے چیئرمین محمد عبیداللہ کوتوال ؛  تلنگانہ اسٹیٹ کرسچین مائنارٹیز فنانس کارپوریشن کے چیئرمین دیپک جان، ٹی ایم آر ای آئی ایس کے وائس چیئرمین و صدر محمد فہیم الدین قریشی سمیت دیگر عہدیدار موجود تھے۔

 

چیف منسٹر اوورسیز اسکالرشپ اسکیم کے تحت مستحق طلبہ میں بیرون ملک تعلیم کے لیے 20 لاکھ روپے تک کے چیکس تقسیم کئے گئے۔ اسی طرح فقیروں کی برادری سے تعلق رکھنے والے مستحق افراد میں موپیڈز اور اندرا اماں مائنارٹی مہیلا شکتی اسکیم کے تحت خواتین میں سلائی مشینیں تقسیم کی گئیں۔

 

اس کے علاوہ اندرا مائنارٹی مہیلا یوجنا کے تحت مستحقین میں 50 ہزار روپے کے چیکس تقسیم کئے گئے، جبکہ تربیت و روزگار اسکیم کے تحت استفادہ کنندگان کو تربیت اور روزگار سے متعلق سرٹیفکیٹس بھی حوالے کئے گئے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button