جرائم و حادثات

ہنمکنڈہ میں انٹر طالبہ کی خودکشی۔ کالج میں توڑ پھوڑ

حیدرآباد۔ تلنگانہ کے ضلع ہنمکنڈہ میں ایک طالبہ کی خودکشی کے بعد کالج کے پاس ہنگامہ کیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق جونیر کالج کی انٹرمیڈیٹ ایم پی سی سال اول کی طالبہ بھوانی نے کالج کے ہاسٹل میں پھانسی لے کر خودکشی کرلی۔

 

مُلگ ضلع کے کملاپورگاوں سے تعلق رکھنے والی طالبہ کی نعش ایم جی ایم ہاسپٹل ورنگل کے مردہ خانہ منتقل کی گئی۔ طالبہ کے گھر والوں اور رشتہ داروں کے ساتھ ساتھ طلبہ تنظیموں نے کالج انتظامیہ پر برہمی کا اظہار کیااورکہا کہ جب طالبہ کی صحت ٹھیک نہیں تھی تو رشتہ داروں کو اطلاع کیوں نہیں دی گئی۔

 

اپنی بیٹی کی موت پر شکوک و شبہات کا اظہار کرتے ہوئے والدین نے احتجاج کیا اور فرنیچر کو نقصان پہنچایا گیا۔

متعلقہ خبریں

Back to top button