تلنگانہ

کینیڈا کی جھیل میں حیدرآبادی نوجوان غرق۔ سالگرہ پارٹی کے دوران واقعہ

حیدرآباد ۔ حیدرآباد کا ایک طالب علم اپنی سالگرہ کی تقریب منانے کے دوران کینیڈا کی جھیل میں غرق ہوگیا۔ پرنیت، جس نے اپنی ماسٹرس ڈگری مکمل کی اور کینیڈا میں ملازمت کی تلاش میں تھا۔ آج اپنی سالگرہ مناتے ہوئے ٹورنٹو کی ایک جھیل میں ڈوب گیا۔

 

رنگا ریڈی ضلع کے میرپیٹ کا رہنے والا پرنیت اتوار کو دوستوں اور بھائی کے ساتھ کینیڈا میں کلیئر لیک کے قریب ایک کاٹیج گیا ہوا تھا۔ خاندانی ذرائع کے مطابق اتوار کی صبح اپنے دوستوں اور بھائی کے ساتھ وہ تیراکی کرنے گیا تھا واپس نہیں لوٹا۔ خاندانی ذرائع کے مطابق ریسکیو ٹیموں کو جھیل تک پہنچنے میں 10 گھنٹے سے زیادہ کا وقت لگا۔ شام کو نعش نکال لی گئی۔ غمزدہ خاندان نے حکومت سے پرنیت کی نعش کو

 

ہندوستان واپس لانے میں مدد کی اپیل کی ہے۔ پرنیت کے والد نے کہا کہ ان کے بیٹے کی سالگرہ کی تقریب سوگ کے دن میں بدل گئی۔ پرنیت 2019 میں اعلیٰ تعلیم کے لیے کینیڈا روانہ ہوا تھا۔

متعلقہ خبریں

Back to top button