تلنگانہ

تلنگانہ آر ٹی سی ملازمین نے آج آدھی رات سے ہڑتال کا اعلان کردیا

حیدرآباد: حکومت کے ساتھ تلنگانہ آر ٹی سی جے اے سی قائدین کی بات چیت ناکام ہو گئی ہے۔ اس کے بعد آر ٹی سی جے اے سی نے اعلان کیا ہے کہ وہ آج آدھی رات سے ہڑتال شروع کریں گے۔

 

جے اے سی قائدین نے آئی اے ایس افسران کی کمیٹی کے ساتھ مذاکرات کیے تاہم کمیٹی نے حکومت کو 4 ہفتوں کا وقت دینے کی درخواست کی اور ہڑتال واپس لینے کی اپیل کی لیکن جے اے سی نے اس تجویز کو مسترد کر دیا۔مذاکرات کسی نتیجے پر نہ پہنچنے کے باعث آر ٹی سی یونینز نے ہڑتال پر جانے کا فیصلہ کیا ہے۔

 

اس دوران آر ٹی سی جے اے سی کے چیئرمین وینکنا نے کہا”ہم نے اپنے مسائل افسران کے سامنے رکھے۔ آئی اے ایس افسران کی کمیٹی نے 4 ہفتوں کی مہلت مانگی لیکن ہمارے مطالبات نئے نہیں ہیں بلکہ پہلے دی گئی یقین دہانیاں ہی ہیں۔

 

کمیٹی نے کہا کہ ہماری بات مانیں تو ٹھیک ورنہ مجبوری کے تحت ہم ہڑتال پر جا رہے ہیں۔ جب تک ہمارے 32 مطالبات حل نہیں ہوتے ہڑتال جاری رہے گی۔”

متعلقہ خبریں

Back to top button