تلنگانہ

کریم نگر کے سابق میئر سردار رویندر سنگھ ،سیول سپلائز کارپوریشن کے چیئرمین مقرر

حیدر آباد – 8 دسمبر (اردولیکس) تلنگانہ حکومت نے  سابق میر کریم نگر میونسپل کارپوریشن سردار رویندر سنگھ کو تلنگانہ اسٹیٹ سیول سپلائز کارپوریشن لمیٹڈ کا چیرمین مقرر کیا ہے۔ اس سلسلہ میں چیف سکریٹری سومیش کمار نے ان کی تقرری کے احکامات جاری کر دیئے ۔ سردار رویندر سنگھ کو دیئے گئے اس عہدہ کی میعاد دو سال کی ہوگی ۔ آج کریم نگر میں رویندر سنگھ کی بیٹی کی شادی میں چیف منسٹر چندرشیکھرراو نے شرکت کی اس کے چند گھنٹوں کے اندر ہی  رویندر سنگھ کو چیرمین کا عہدہ دیا گیا۔

متعلقہ خبریں

Back to top button