نیشنل
سی آئی ایس ایف میں ہوگی خواتین کی پہلی بٹالین

نئی دہلی: وزارتِ داخلہ نے اپنے ایک اہم فیصلے میں CISF کی وہ پہلی بٹالین قائم کرنے کی منظوری دے دی ہے جس کی سبھی ارکان خواتین ہوں گی۔ اِس کا مقصد خواتین کو بااختیار بنانا اور قومی سلامتی میں اُن کے رول کو فروغ دینا ہے۔
فوج میں پوری طرح خواتین پر مشتمل بٹالینوں کی تخلیق کی تجویز CISF کی 53ویں یوم تاسیس کے موقع پر وزیر داخلہ امت شاہ کی ہدایت پر پیش کی گئی تھی۔CISF اُن خواتین کی پہلی پسند رہی ہے جو مرکزی مسلح پولیس فورس میں رہ کر ملک کی خدمت کرنا چاہتی ہیں۔
CISF صدر دفتر نے جلد بھرتی تربیت اور نئی بٹالین کے صدر دفتر کیلئے ایک جگہ کے انتخاب کی تیاریاں شروع کردی ہیں۔