جرائم و حادثات

جنونی نوجوان کے ہاتھوں حیدرآباد میں لڑکی کا قتل

حیدرآباد۔ شہر کے گچی باولی پولیس اسٹیشن کے حدود میں واقع تانڈہ میں ایک لڑکی کا جنونی نوجوان نےقتل کر دیا۔ ابتدائی اطلاعات کے مطابق 25 سالہ دیپا تمانگ کا تعلق مغربی بنگال سے تھا اور وہ شہر کے نلہ گنڈلہ علاقے میں بیوٹیشن کے طور پر کام کرتے ہوئے

 

گچی باولی گوپن پلی تانڈہ کے قریب رہا کرتی تھی۔ یہیں پر کرناٹک کے بیدر سے تعلق رکھنے والا راکیش بھی رہتا ہے، گزشتہ کچھ دنوں سے وہ لڑکی کو محبت کے نام پر ہراساں کر رہا تھا اور شادی کے لیے دباؤ ڈال رہا تھا، لڑکی نے نوجوان کی پیشکش کو مسترد کر دیا جس پر برہم نوجوان نے چہارشنبہ کی رات لڑکی کے گھر جا کر اس پر خنجر سے حملہ کر دیا۔

 

اس حملہ میں لڑکی کی شدید طور پر زخمی ہو گئی تھی اسے ہاسپٹل لے جایا گیا جہاں وہ زخموں سے جانبر نہ ہو سکی۔

متعلقہ خبریں

Back to top button