سعودی عرب کے اسکولوں میں چینی زبان کی کلاسز کا آغاز۔ مملکت کا دور اندیش فیصلہ

ریاض۔ کے این واصف
سعودی عرب سمیت دنیا کے کئی ممالک تاجر چین کے بازاروں کو مختلف مصنوعات کی خریدی کے لئے مستقل طور پر جاتے ہیں جہان وہ مترجم کی خدمات حاصل کرتے ہیں۔ نئی نسل کو چینی زبان سے واقف کرانے کے مقصد سے اب مملکت میں چینی زبان نصاب کا حصہ بنائی گئی ہے۔ ایک تازہ خبر کے مطابق سعودی نوجوانوں کو خاص لسانی مہارتوں سے آراستہ کرنے کے لیے مملکت کے اسکولوں میں چینی زبان کی تعلیم کا آغاز کر دیا گیا ہے۔
عرب نیوز کے مطابق چینی زبان کی تعلیم کا آغاز پرائمری اور مڈل کلاسز کے طلباء سے کیا جا رہا ہے جو ایشیائی قوم کی ثقافت کو اجاگر کرنے میں اہم کردار ادا کرے گی۔گزشتہ سال دونوں ممالک کے درمیان طے پانے والے تعلیمی معاہدے کے مطابق مملکت میں 175 ماہرین تعلیم چین کی مخصوص زبان “مینڈرین” کی تعلیم دے رہے ہیں۔
سعودی وزارت تعلیم کی رپورٹ میں بتایا گیا ہے مملکت کے نوجوان طلباء چین مین تعلیم حاصل کرنے کے مواقع کو مزید بہتر بنائیں گے۔یہ اقدام دونوں ممالک کے درمیان موثر رابطے کی راہ میں حائل رکاوٹیں دور کرنے میں مددگار ثابت ہو گا۔ سعودی عرب میں چین کے کاروباری افراد اکثر سفر کرتے ہیں اور اسکولوں میں چینی زبان سکھانے سے دونوں ممالک کے نوجوانوں کے لیے براہ راست بات چیت آسان ہو جائے گی۔
سعودی وزیر تعلیم یوسف البنیان نے حال ہی میں سعودی وژن 2030 کے مطابق اس شعبے میں حکومت کی نمایاں کارکردگی کو اجاگر کیا۔