جنرل نیوز

میدک میں مالی پریشانیوں سے خودکشی کرنے والے شخص کے افراد خاندان کو ڈاکٹر مائنم پلی روہت کی مالی امداد

میدک30مئی(اردو لیکس نیوز)(حافظ محمد فصیح الدین میدک)ڈاکٹر مائنم پلی روہت ،مائنم پلی سوشل سروس آرگنائزیشن(ایم ایس ایس او)چیئرمین نے آج میدک کادورہ کرتے ہوئےمیدک ٹاؤن کے محلہ پلیڈی میں جناب محمد سرور آٹو ڈرائیورجنہوں نے اس ہفتہ اپنے ہی گھر میں معاشی پریشانی سے پھانسی لیتے ہوئے خود کشی کرلی تھی،اُن کے مکان پہونچ کر ان کے اہلِ خانہ سے ملاقات کرتے ہوئے انہیں دلاسہ دیا۔

 

اور ان کے افرادِ خاندان کو برسرِ موقع-/10000دس ہزار روپئے کی مالی امداد کی۔اور بہت جلد محمد سرور کے ایک لڑکے اور ایک لڑکی کے اکاؤنٹ میں فی کس -/20000بیس ہزار روپئے فکس ڈپازٹ کرنے کا اعلان کیا۔اس موقع پر ان کے ہمراہ مقامی ایم ایس ایس او کے قائدین مسٹر بمبائی طاہر،میسن بن عبد اللہ،محمد عمیر،شرجیل،سابق بلدی چیئرمین مسٹر کنڈن سریندر گوڈ،مسٹر بوجا پون،کیف،محمد راشد خان کے علاوہ دیگر لوگ شریک رہے۔واضح رہے کہ اس بات کے قوی امکانات ہیں کہ ڈاکٹر مائنم پلی روہت آئندہ اسمبلی انتخابات میں حلقہ میدک سے انتخابات لڑنے کے خواں ہاں ہیں۔

متعلقہ خبریں

Back to top button