ایجوکیشن

تلنگانہ مینارٹی اسٹڈی سرکل کے تحت دی مسلم ایجویشنل سوسائٹی کریم نگر کے زیر اہتمام تربیتی کلاسس

تلنگانہ مینارٹی اسٹڈی سرکل کے تحت دی مسلم ایجویشنل سوسائٹی کریم نگر کے زیر اہتمام   اقامتی اسکولس ، جونیئر كالجس اور ڈگری لیکچرس کی جائیدادوں کی بھرتی اور مفت کوچنگ کے ضمن میں بروز منگل بتاریخ 6/جون ،2023 *جناب پروفیسر محمد اکبر علی خان صاحب* *سابق وائس چانسلر تلنگانہ یونیورسٹی نظام آباد نے TGT، PGT*، *JL، اور DL* کے امیدواروں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سخت محنت کرنے اور *استقامت، صبر، لگن اور دعاؤں* کے ساتھ مقابلہ جاتی امتحانات میں کامیاب ہونے کی ترغیب دی۔

 

 

اُنہوں نے امیدواروں کی رہنمائی کرتے ہوئے بتایا کہ آپ کو یہ موقع ملا ہے اس سے بھر پور فائدہ اٹھاتے ہوئے اس کوچنگ سنٹر کا اور شہر کا اپنے والدین کا نام روشن کرے۔ آخر میں انتظامیہ کا شکریہ ادا کرتے ہوئے 2 کولروں کے لیے رقم بھی عطیہ کی۔

متعلقہ خبریں

Back to top button