این آر آئی

پراواسی پریچئے 2024” کے کامیاب انعقاد پر اسٹیرنگ کمیٹی کا ظہار تشکر۔ سفیر ہند نےکیک کاٹا

ریاض کے این واصف

آل انڈیا اسٹیرنگ کمیٹی ریاض نے “پرواسی پریچئے 2024” کے کامیاب انعقاد پر اظہار تشکر تقریب کا اہتمام کیا۔ سفیر ہند ڈاکٹر سہیل اعجاز خاں نے کیک کاٹ کر تقریب کا افتتاح کیا۔

 

چیرمین اسٹیرنگ کمیٹی محمدضیغم خاں کی جانب سے اہتمام کردہ اس تقریب مین نائب سفیر ہند ابو ماتھن جارج کے علاوہ اسٹیرنگ کمیٹی کے سارے اراکین اور دیگر معززان شہر کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔واضح رہے کہ سفارت خانہ ہند کی نگرانی مین قائم آل انڈیا اسٹیرنگ کمیٹی میں ہندوستان کے تقریباُ ساری بڑی ریاستوں سے تعلق رکھنے والے سماجی جہد کار شامل ہیں جو ریاض میں منعقد ہونے والے سارے بڑے پروگرامز کی میزبانی کرتے ہیں۔

 

پرواسی پریچئے 2024 کے انعقاد مین بھی سفارت خانہ ہند کو اسٹیرنگ کمیٹی کا اشتراک و تعاون حاصل رہا۔ جس سے دوسرا پرواسی پریچئے ایک مثالی اور کامیاب ترین پروگرام منعقد ہوا۔

متعلقہ خبریں

Back to top button