مبارکباد

عادل آباد: دسویں جماعت کے نتائج، ثاقب خان نمایاں کامیابی کے ساتھ سرخرو

عادل آباد، 30/ اپریل (اردو لیکس) دسویں جماعت کے نتائج میں شمع اردو ہائی اسکول کے طالب علم ثاقب خان نے 474 نمبرات حاصل کرتے ہوئے نمایاں کامیابی درج کی ہے۔ وہ معروف سماجی کارکن حافظ عارف خان کے فرزند ہیں۔

 

ثاقب خان کی شاندار کارکردگی پر والدین، اساتذہ اور اسکول انتظامیہ نے مسرت کا اظہار کرتے ہوئے اسے محنت اور لگن کا نتیجہ قرار دیا۔ اس کامیابی سے نہ صرف اسکول بلکہ عادل آباد کا نام بھی روشن ہوا ہے۔

 

اس موقع پر رشتہ داروں، دوستوں اور خیر خواہوں نے ثاقب خان کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے اس کے روشن مستقبل کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا اور مزید کامیابیوں کی امید ظاہر کی۔

متعلقہ خبریں

Back to top button