حج 2027 کیلئے آن لائن درخواستوں کی اجرائی کا آغاز ۔ خواہش مند عازمین دفتر حج سوسائٹی عادل آباد سے رابطہ کریں: صدر حج سوسائٹی ضلع عادل آباد

عادل آباد – 24/ جون (اردو لیکس ) صدر ضلع حج سوسائٹی عادل آباد محمد شاہد احمد توکل اور نائب صدر حج سوسائٹی محمد آصف الدین نے بتایا کہ حج 2027 کے آن لائن درخواستوں کی اجرائی کا آغاز ہو چکا ہے۔
انہوں نے تفصیلات سے واقف کرواتے ہوئے بتایا کہ عازمین حج 2027 کیلئے درخواستیں طلب کی گئی ہیں۔ حج کمیٹی آف انڈیا نے 22 جون سے حج کیلئے آن لائن درخواستوں کا آغاز کر دیاہے، جس کی آخری تاریخ 20 جولائی 2026 مقرر کی گئی ہے۔
ضلع حج سوسائٹی عادل آباد کی جانب سے ہر سال کی طرح امسال بھی عازمین حج 2027 کی سہولت کے خاطر دفتر حج سوسائٹی و اعتماد دفتر بھکتا پور مستقر عادل آباد میں مفت میں درخواست فارم داخل کرنے سے متعلق رہبری و رہنمائی کی جائے گی۔ خواہش مند عازمین حج جو سال 2027 میں حج پر جانے کا عزم کرتے ہیں
وہ اپنا پاسپورٹ جس کی معیاد 31 دسمبر 2027 تک ہونی چاہئے۔ اس کی کلر زیراکس کا پی سیلف دستخط کے ساتھ ، بینک پاس بک کلرکا پی یا کینسل چیک ، آدھار کلر کاپی، پان کارڈ کا پی اور فوٹو بیک راؤنڈ سفید سائز 3.5 ×3.5 , بلڈ گروپ کاپی کے ہمراہ دفتر حج سوسائٹی پر صبح 11 بجے سے شام 5 بجے تک ربط پیدا کر سکتے ہیں ۔
حج کمیٹی آف انڈیا نے اعلان کیا ہے کہ حج 2027 کیلئے جاری کردہ فارم پر کوئی بھی فیس نہیں رکھی گئی ہے۔ انہوں نے خواہش مند مند عازمین سے استفادہ حاصل کرنے کی درخواست کی ہے۔
تفصیلات کیلئے
7989531110,
9394354477 ,
واٹس آپ پر
9849214764
پر ربط پیدا کر سکتے ہیں۔



