نیشنل

گارڈ آف آنر پر بیرسٹر اسد الدین اویسی کا رد عمل

نئی دہلی: اتر پردیش کے سہارنپور میں ہفتے کے روز پولیس کی ایک بڑی غلطی سامنے آئی جس کی وجہ سے یوپی پولیس کو شرمندگی کا سامنا کرنا پڑا۔ آل انڈیا مجلس اتحاد المسلمین (AIMIM) کے سربراہ اسدالدین اویسی، چندر شیکھر آزاد کی پارٹی کے ساتھ اتحاد کے بعد پہلی مرتبہ ضلعے کے دورے پر پہنچے تھے

 

یہاں پولیس اہلکاروں کی غلط فہمی کے باعث انہیں گارڈ آف آنر دے دیا گیا۔دراصل ضلع کے سرکٹ ہاؤس میں سپریم کورٹ کے ایک جج آنے والے تھے اور گارڈ آف آنر انہیں دیا جانا تھا لیکن وہاں موجود پولیس اہلکار غلط فہمی کا شکار ہو گئے اور انہوں نے بیرسٹر اویسی کو ہی جج سمجھ لیا۔یہ معاملہ سامنے آنے کے بعد پولیس محکمہ میں ہلچل مچ گئی۔

 

بیرسٹر اسدالدین اویسی ہفتے کی صبح تقریباً 11:30 بجے اپنے قافلے کے ساتھ سرکٹ ہاؤس پہنچے۔ ان کے قافلے کو دیکھ کر سرکٹ ہاؤس میں تعینات پولیس اہلکار چوکس ہو گئے لیکن پولیس اہلکاروں کی غلط فہمی کے باعث انہوں نے اویسی کو جج سمجھ لیا اور انہیں ہی سلامی دے دی۔

 

اویسی نے بھی سلامی قبول کی اور بغیر کچھ کہے رکن پارلیمنٹ چندر شیکھر آزاد کے ساتھ سرکٹ ہاؤس کے اندر چلے گئے۔ بیرسٹر اویسی نے کیا کہا؟میڈیا رپورٹس کے مطابق گارڈ آف آنر قبول کرنے کے معاملے پر مجلس سربراہ اسدالدین اویسی نے اپنا بیان دیتے ہوئے کہا’’مجھے اس بارے میں کوئی معلومات نہیں تھی۔

 

مجھے کہا گیا تو میں کھڑا ہو گیا۔‘‘سرکٹ ہاؤس سے نکلنے کے بعد اویسی چندر شیکھر کے ساتھ ان کی چھٹمل واقع رہائش گاہ پہنچے۔ دونوں اراکین پارلیمنٹ دوپہر تقریباً ایک بجے ہریجن کالونی کی گلی نمبر دو میں پہنچے۔ ان دونوں کے پہنچنے پر وہاں لوگوں کی بھیڑ جمع ہو گئی اور ان کی حمایت میں نعرے لگائے گئے۔

Shadi
Shadi

 

متعلقہ خبریں

Back to top button