تلنگانہ

تلنگانہ میں دسویں جماعت کے نتائج جاری _ نتائج کے لئے لنک پر کلک کریں

حیدرآباد _ 30 اپریل ( اردولیکس) تلنگانہ میں دسویں جماعت کے سالانہ امتحان کے نتائج جاری کردیئے گئے ہیں۔ محکمہ تعلیم کے پرنسپل سکریٹری بررا وینکٹیشم نے منگل کو صبح 11 بجے بشیر باغ میں واقع ایس سی ای آر ٹی کے دفتر میں دس نتائج جاری کئے۔ دسویں کے نتائج میں 91.31 فیصد طلبہ نے کامیابی حاصل کی ۔

 

اس سال دسویں کے سالانہ امتحانات 18 مارچ سے 2 اپریل تک منعقد ہوئے۔ جن میں 5.08,385 طلباء نے شرکت کی۔ ان میں 2,57,952 لڑکے اور 2,50,433 لڑکیاں ہیں۔

لڑکیوں نے لڑکوں پر سبقت حاصل کی۔دسویں جماعت میں 93 اعشاریہ 23 فیصد لڑکیوں نے کامیابی حاصل کی اور ان لڑکوں کی کامیابی کا فیصد 89 اعشاریہ 42 فیصد رہا ۔

نتائج اور میمو کے لئے نیچے دیئے گئے لنک پر کلک کریں

bse.telangana.gov.in

results.bsetelangana.org

متعلقہ خبریں

Back to top button