جرائم و حادثات

عادل آباد میں بھیانک حادثہ، موٹر سائیکل سوار پل سے نالے میں گر کر ہلاک

عادل آباد: تلنگانہ کے ضلع عادل آباد میں چہارشنبہ کو بنگاروگوڑہ پل کے قریب پیش آئے ایک بھیانک سڑک حادثہ میں ستنالہ منڈل کے پردی (بی) گاؤں سے تعلق رکھنے والا ایک شخص المناک طور پر ہلاک ہوگیا۔ اس حادثہ کے بعد علاقے میں سنسنی پھیل گئی اور بڑی تعداد میں مقامی افراد جائے حادثہ پر جمع ہوگئے۔

 

عینی شاہدین کے مطابق موٹر سائیکل سوار اپنی منزل کی جانب جا رہا تھا کہ اسی دوران پیچھے سے آنے والی ایک تیز رفتار گاڑی نے اسے زور دار ٹکر مار دی۔ ٹکر اتنی شدید تھی کہ موٹر سائیکل سوار ہوا میں اچھل کر پل کی حفاظتی دیوار سے نیچے نالے میں جا گرا۔ شدید نوعیت کے زخم آنے کے باعث اس کی موقع پر ہی موت واقع ہوگئی۔

 

حادثہ کی اطلاع ملتے ہی مقامی وارڈ کونسلر ملّنّا فوری طور پر جائے وقوع پر پہنچ گئے اور صورتحال کا جائزہ لیا۔ اطلاع ملنے پر پولیس بھی موقع پر پہنچی، لاش کو اپنی تحویل میں لے کر پوسٹ مارٹم کے لیے سرکاری دواخانہ منتقل کیا گیا۔

 

پولیس نے نامعلوم گاڑی کے خلاف مقدمہ درج کرتے ہوئے تحقیقات شروع کر دی ہیں۔ حادثہ کا سبب بننے والی گاڑی اور اس کے ڈرائیور کی تلاش جاری ہے۔ واقعہ کے بعد متوفی کے گھر میں کہرام مچ گیا، جبکہ مقامی عوام نے اس افسوسناک حادثہ پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیا

متعلقہ خبریں

Back to top button