پولیس کے کتے گولڈی کی موت پر سرکاری اعزاز کے ساتھ ادا کی گئی آخری رسومات _ تلنگانہ کے نظام آباد میں واقعہ

تلنگانہ کے ضلع نظام آباد میں محکمہ پولیس میں سراغ رسانی پر مامور ڈاگ گولڈی صحت کی خرابی باعث فوت
پولیس کی سرکاری طور آخری رسومات پولیس عہدیداروں کا خراج عقیدت
نظام آباد 12/ ستمبر (اردو لیکس) محکمہ پولیس ہیڈ کوارٹرس نظام آباد میں سراغ رسانی(ڈاگ اسکواڈ) کی خدمات پر کام کرنے والا کتا گولڈی نامی صحت کی خرابی کے باعث فوت ہوگیا کمشنر پولیس نظامِ آباد کلمیشور کی ہدایت پر آس کی آخری رسومات سرکاری طور پر انجام دی گئی ایڈیشنل ڈی سی پی(ایڈمن) بی کنٹیشور راؤ نے اس کی آخری رسومات کے موقع پر پھول چڑھائے اور خراج عقیدت پیش کیا
اس موقع پر پولیس بیانڈ کی دھن بجائی گی اور پولیس عہدیداروں نے سلامی دی ایڈیشنل ڈی سی پی نے گولڈی کے فوت ہو جانے پر اظہار تعزیت کرتے ہوئے بتایا کہ ڈاگ گولڈی2016 کے بیاچ سے محکمہ پولیس میں خدمات انجام دے رہا تھا وہ صدر جمہوریہ ہند ، وزیر آعظم ، وزیر اعلٰی ،ایوانکا ٹرمپ، کے دورے کے موقع پر حفاظتی و صیانتی انتظامات اور اسمبلی ، اوپل اسٹیڈیم و دیگر مقامات پر بہترین سراغ رسانی کے فرائض انجام دے چکا ہے اور کئ میڈلس وتوصیف نامے حاصل کرچکا ڈاگ گولڈی کو خراج عقیدت پیش کرنے والوں آرمرڈ ریزرو اے سی پی ناگیہ، ہوم گارڈز اے سی پی ارون کمار، ریزرو انسپکٹرز(ایڈمن) ستیش،(ایم ٹی او) تروپتی (ویلفیئر) سرنیواس ،ڈسٹرکٹ ویٹرنری اسسٹنٹ سرجن ڈاکٹر ہنمت ریڈی، ڈاگ اسکوڈ اسٹاف منوہر،سیانا جگدیش، موہن، سری کانت، اسپشل پارٹی اسٹاف نے شامل ہے اس موقع پر محکمہ پولیس کے عملہ نے آخری رسومات میں شرکت کی
واضح رہے کہ محکمہ پولیس میں سراغ رسانی کی کتوں کی بنیاد ی ذمہ داریوں یہ بات شامل ہے وہ کسی جرم سے قبل ہی خبردار کریں اور اگر ہو گزرا ہو تو تحقیقات ہی اداروں کی مدد کریں ڈیوٹی کے دوران وہ اپنے ہنڈلیز کے ساتھ رہتے ہیں اور ان کے احکامات کے مطابق کام کرتے ہیں وہ اپنے ہنڈلیز کی آواز کے علاوہ کے علاوہ صرف اشارے سے سمجھ جاتے ہیں کہ ان کو کیا کرنا ہے