تلنگانہ

تلنگانہ اسمبلی انتخابات میں کانگریس کو انڈین یونین مسلم لیگ غیر مشروط حمایت دے گی

چنئی۔ ( پریس ریلیز )۔ انڈین یونین مسلم لیگ (آئی یوایم ایل) کے قومی جنرل سکریٹری و کیرلا اسمبلی کے ڈپٹی اپوزیشن لیڈر پی کے کنہالی کئی نے مورخہ 5 نومبر 2023 کو کانگریس لیڈر راہول گاندھی ایم پی کو ایک مکتوب روانہ کیا ہے،

 

جس میں انہوں نے لکھا ہے کہ یہ خط آپ کو انڈین یونین مسلم لیگ ( آئی یوایم ایل) کے فیصلے سے آگاہ کرنے کے لیے لکھ رہا ہوں کہ تلنگانہ میں 30نومبر 2023 کو ہونے والے اسمبلی انتخابات میں انڈین نیشنل کانگریس کو انڈین یونین مسلم لیگ غیر مشروط حمایت کرے گی۔

 

ریاست تلنگانہ میں انڈین یونین مسلم لیگ کی جڑیں مضبوط ہیں۔ انڈیا محاذ کے ایک حصے کے طور پر انڈین یونین مسلم لیگ ریاست تلنگانہ میں نئی حکومت بنانے کیلئے کانگریس کے ساتھ مل کر کام کرے گی ۔ انڈین یونین مسلم لیگ کے قومی جنرل سکریٹری پی کے کنہالی کٹی نے مکتوب میں مزید لکھا ہے کہ ریاست تلنگانہ میں پارٹی کے ریاستی عہد یداران سے لیکر تمام اضلاع اور وارڈ سطح سے لیکر بوتھ سطح تک کے پارٹی لیڈران و کارکنان تلنگانہ میں کانگریس پارٹی کی جیت کیلئے انتخابی مہم میں جوش و جذبہ کے ساتھ حصہ لیں گے ۔

 

جس سے کہ 2024 کے لوک سبھا انتخابات میں انڈیا محاذ کی شاندار جیت حاصل کرنے میں مدد ملے گی۔

متعلقہ خبریں

Back to top button