جرائم و حادثات

بیوی کی 5 ویں شادی پر چوتھے شوہر کی خودکشی

File photo

نئی دہلی: بیوی کی پانچویں شادی پر اس کے چوتھے شوہر نے خودکشی کر لی۔ یہ عجیب و غریب واقعہ ریاست مدھیہ پردیش کے اندور ضلع میں پیش آیا۔

 

ذرائع کے مطابق اندور سے تعلق رکھنے والے 35 سالہ سنیل لوہانی نے سال 2018 میں ایک خاتون سے شادی کی تھی، سنیل کی یہ چوتھی شادی بتائی گئی ہے جبکہ اس کی بیوی کی بھی یہ چوتھی شادی تھی۔ پچھلے ایک سال سے ان دونوں کے درمیان جھگڑے ہو رہے تھے جس کے چلتے بیوی اپنے ماں باپ کے گھر چلی گئی تھی۔

 

ماں باپ کے گھر رہتے ہوئے اس نے ایک اور شخص سے شادی کر لی جب شوہر کو اپنی بیوی کی پانچویں شادی کا علم ہوا تو وہ دلبرداشتہ ہو گیا اور گزشتہ ہفتہ اس نے ایک ویڈیو بنا کر سوشل میڈیا پر اپ لوڈ کیا تھااور اس کے بعد پٹرول چھڑک کر اگ لگا لی تھی‌ اسے علاج کے لیے ہاسپٹل منتقل کیا گیا جہاں وہ علاج کے دوران

 

جانبر نہ ہو سکا۔معلوم ہوا ہے کہ اس کی بیوی نے اس کے خلاف پولیس سے مزید جہیزکے لیے ہراسانی کی بھی شکایت درج کروائی تھی۔

متعلقہ خبریں

Back to top button