جرائم و حادثات

حیدرآباد میں زنخہ کا قتل

حیدرآباد۔ حیدرآباد میں ایک ہجڑے کا قتل کر دیا گیا۔ یہ واردات کل صنعت نگر پولیس اسٹیشن کے حدود میں واقع فتح نگر والمیکی نگر کے قریب شمشان گھاٹ کے پاس سنسان مقام پر پیش آئی جہاں ہجڑے کی نعش دستیاب ہوئی۔ مقتول کی شناخت شیلا عرف شیخ ساجد احمد عمر 27 سال کے طور پر کی گئی ہے۔

 

ریزر بلیڈ سے اس کے جسم پر حملہ کیا گیا۔ ورنگل سے تعلق رکھنے والا شیلا اپنے بھائی سراج کے ساتھ ایچ ایم ٹی سوسائٹی میں رہا کرتا تھا، معلوم ہوا ہے کہ وہ آس پاس کے علاقوں میں بھیک مانگ کر زندگی گزارتا تھا۔ نامعلوم افراد نے لاٹھیوں اور ریزر بلیڈ سے حملہ کر کے اس کا قتل کر دیا۔ شیلا کے بھائی کی شکایت پر پولیس نے کیس درج کر لیا ہے۔

 

قتل کی وجہ فوری پتہ نہیں چل سکی۔ پولیس پورے معاملے کی چھان بین کر رہی ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button