جرائم و حادثات

حیدراباد کی ایک ہوٹل میں نوجوان لڑکی رینوکا کی مشتبہ موت – ساتھ میں موجود فاروق سے پولیس کی پوچھ تاچھ

حیدرآباد شہر کے لنگر حوض پولیس اسٹیشن حدود میں واقع ایک ہوٹل میں لڑکی کی مشتبہ حالت میں موت سے سنسنی پھیل گئی۔ ہوٹل کے عملے نے لڑکی کو کمرے میں پھانسی سے لٹکا ہوا دیکھ کر فوری پولیس کو اطلاع دی۔ا

 

طلاع ملتے ہی پولیس موقع پر پہنچ گئی اور ابتدائی جانچ کے بعد نعش کو پوسٹ مارٹم کے لئے ہاسپٹل منتقل کر دیا۔ متوفیہ کی شناخت رینوکا  ساکن الوال کے طور پر ہوئی ہے، جو پیشے سے کلب ڈانسر بتائی جاتی ہے۔

 

ذرائع کے کے مطابق رینوکا جمعرات کی رات 36سالہ فاروق نامی شخص کے ساتھ ہوٹل میں کمرہ بک کر کے ٹھہری تھیں۔ فاروق ہوٹل کے کمرے سے کچھ دیر کے لئے باہر گئے تھے اور واپس آنے پر رینوکا  لٹکی ہوئی پائی گئی جس پر فاروق نے ہوٹل کے عملہ کو اس کی اطلاع دی  ہوٹل کے عملہ کی اطلاع پر پولیس وہاں پہنچ. کر نعش کو پوسٹ مارٹم کے لئے ہاسپٹل منتقل کردیا.

 

لڑکی کے گھر والوں نے اس کو قتل قرار دیا ہے جس پر پولیس نے فاروق کو حراست میں کے کر پوچھ تاچھ کررہی ہے پولیس نے مقدمہ درج کر کے تمام پہلوؤں سے تحقیقات شروع کر دی ہیں

 

 

متعلقہ خبریں

Back to top button