تلنگانہ

جیل میں کویتا کا وزن 11 کیلو کم ہوگیا۔ کے ٹی آر

File photo

حیدرآباد ۔ بی آر ایس کے کارگزار صدر تارک راما راؤ نے کہا ہے کہ دہلی شراب سے متعلق کیس میں عام آدمی پارٹی کے قائد منیش سیسوڈیہ کی ضمانت منظور ہوئی ہے۔

 

انہوں نے توقع ظاہر کی کہ اروند کجریوال اور کویتا کو بھی ضمانت حاصل ہوگی۔ انہوں نے سوال کیا کہ چارشٹ داخل کرنے کے بعد انہیں جیل میں رکھے جانے کی کیا ضرورت ہے؟ بی آر ایس کے کارگزار صدر نے بتایا کہ کویتا کی درخواست ضمانت داخل کی گئی ہے انہیں امید ہے کہ بہت جلد ضمانت منظور ہو جائے گی۔

 

تارک راما راؤ جو کویتا کے بھائی ہیں نے، یہ بھی کہا ہے کہ جیل میں کویتا کا وزن 11 کلو کم ہو گیا ہے وہ بلڈ پریشر اور دیگر صحت کے مسائل کا سامنا کر رہی ہیں۔

متعلقہ خبریں

Back to top button